• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اصلاحات کا وعدہ کرکے یوٹرن لے لیتے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکمران میڈیا پر عوام سے اصلاحات کا وعدہ تو کرتے ہیں لیکن جب عملی اقدامات کرنے کا وقت آتا ہے تو حیلے بہانے بنا کر یو ٹرن لے لیتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں تو انتخابی اصلاحات کر کے جمہوریت کو مضبوط بنائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی انتخابات چوری نہ کر سکے اور نا الزام لگا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اصلاحات کے بغیر موجودہ نظام ناصرف مفلوج ہوچکا ہے بلکہ ریاست کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے۔

تازہ ترین