• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر اشرفی کی شاہ محمود سے ملاقات، او آئی سی اجلاس کے ثمرات پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے ۔دونوں نے نائجر میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس اور اس کے ثمرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دوران ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہونے کے ناطے اسے مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سب سے اہم اور موزوں فورم سمجھتا ہے۔ ہندوستان کی خواہش اور کوشش کے باوجود او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دیتی رہی ، اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے قراردادکی منظوری کشمیری عوام اور پاکستان کےاصولی موقف کی فتح ہےجس پر اسلامی تعاون تنظیم کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین