کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اطمینان کی بات ہے کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا، ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاقِ جمہوریت پر عمل ہے۔پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کرنے پر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی قیادت سے اظہارِ تشکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، سیاسی کارکن لاٹھی، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔