آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

علی ظفر کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر وائرل

پاکستان کے معروف گلوکار، اداکار اور میزبان علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

پاکستان کے ہر دلعزیز فنکار علی ظفر اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں، علی ظفر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی اتنی گرم جوشی سے ملتے ہیں جتنا کہ وہ اسکرین پر نظر آتے ہیں۔

علی ظفر کے  مداح بھی اُن کے ساتھ بہت مانوس ہیں اور اُنہیں باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں اور علی کی جانب سے ہر آنے والی نئی پوسٹ کے انتظار میں رہتے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے حال ہی میں اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے شیئر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کہیں باہر ٹھنڈے موسم میں جیکٹ پہنے بیٹھے ہیں اور اُن کی اہلیہ نے شال اوڑھی ہوئی ہے، اس تصویر میں یہ کامیاب جوڑی نہایت خوبصورت لگ رہی ہے۔

علی ظفر کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے کمنٹ کیے گئے ہیں جن میں سب ہی اس جوڑی کے صدقے واری جا رہے ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ’ماشاء اللّٰہ‘ لکھا ہے جبکہ حرا مانی نے بھی کمنٹ کیا جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’بہت ہی پیارے۔‘ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید