• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کو بلین ٹری کے تمام منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے، وزیر اعظم


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو بلین ٹری کے تمام منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

بلین ٹری سونامی منصوبہ کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے سے متعلق تمام تفصیلات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کو نئی نسل کی فکر ہے، جو انتہائی خوش آئند ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت عظمٰی کی ہدایات کی روشنی میں بلین ٹری منصوبہ زیادہ بہتر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک امین اسلم بلین ٹری منصوبے سے متعلق ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

تازہ ترین