پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الوداعی دورے گلگت سے شروع ہوچکے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں رہے تو قومی اثاثے صفر رہ جائیں گے۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ غریب معاشی بدحالی کا شکار ہے، عمران خان کی معاشی ترقی عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری اور بی آر ٹی میگا کرپشن کی داستانیں ہیں۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے عمران خان کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔