وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نائجیریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیرخارجہ نے نائجیریا میں دہشت گردوں کے حملے میں شہریوں کے قتل اور اغواء کی مذمت کی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ہر مجرمانہ فعل کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ دہشتگردی کے واقعات مذہبی اور انسانی اقدار و اصولوں کے منافی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق گفتگو کے دوران نائجیریا کے وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔