• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کا انتقال

خیبر پختون خوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 3 افراد انتقال کر گئے،  صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1378ہوگئی۔

خیبر پختون خوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 218 کیسز رپورٹ ہوئے، یوں صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 47 ہزار 919 ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 281 مریض صحتیاب ہوئے، یوں صحت یاب افراد کی تعداد 42 ہزار 411 ہوگئی۔

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 18 ہزار 79 ہوگئی، جبکہ پشاور میں کورونا سے 657 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

تازہ ترین