• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفرﷲ جمالی کے انتقال پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار تعزیت

میر ظفرﷲ جمالی کے انتقال پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اظہار تعزیت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی ظفرﷲ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفرالحق، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہٰی اور دیگر رہنماؤں نے بھی میر ظفرﷲ جمالی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بلوچستان کی نامور سیاسی شخصیت میر ظفرﷲ خان جمالی انتقال کر گئے۔ سینیٹر ثناء جمالی نے اپنے نانا اور سابق وزیر اعظم ظفرﷲ جمالی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

میر ظفرﷲ جمالی گزشتہ کئی دن سے اے ایف آئی سی میں زیر علاج تھے اور گزشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

تازہ ترین