وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نےٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2020 مباحثے میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جہاں انہوں نے کہا کہ ہمارے بار بار توجہ دلانے کے باوجود اگر دنیا جنوبی ایشیا کی طرف توجہ نہیں دے گی تو افغانستان میں قیام امن اور خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق رہیں گے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نائیجیریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور نائیجیریا میں دہشت گردوں کے حملے میں شہریوں کے قتل اور اغواء کی مذمت کی۔