• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی کا خالق کائنات سے متعلق کتاب لکھنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں بتایا ہے کہ وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں۔حمزہ علی عباسی ٹوئٹر پر کافی فعال نظر آتے ہیں اور انہوں نے اب مداحوں کو اپنی کتاب کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ʼوہ ابھی اپنی کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جو کہ خالق کائنات سے متعلق ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ ʼانشاءاللہ امید ہے کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہو جائے گی۔حمزہ علی عباسی نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ کچھ دنوں تک سوشل میڈیا پر غیر فعال رہیں گے۔

تازہ ترین