آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، وہ 17روز تک کورونا میں مبتلا رہے۔

کورونا نیگیٹو آنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کورونا منفی آنے پر ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ﷲ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا پچھلے ماہ 16 نومبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کئی روز تک وائرس میں مبتلا رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ اُن کے 2 ٹیسٹ مثبت رہے تھے۔ 

قومی خبریں سے مزید