دبئی (جنگ نیوز) انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی 20رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے۔دونوں کے ریٹنگ پوائنٹس 275ہیں۔ بھارت تیسرے، پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقا 5ویں نمبر پر چلا گیا ۔
امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے افغانستان میں شیخ ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کی حکمت عملی کو القاعدہ اور داعش کے مترادف قرار دیا ہے۔
ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی نے بھتہ کی وارداتوں اور تاجروں کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں تاجروں، صنعتکاروں اور پراپرٹی ڈیلرز کو بھتے کی پرچیاں ملنے کا نوٹس لے لیا، پولیس کو بھتہ خوری اور زمینوں پر قبضے کی شکایت پر فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کسی شواہد اور ثبوت کے بغیر سڈنی حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے کہا ہے جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر جلدی کرے۔
کولڈ پلے کے بوسٹن کنسرٹ کے دوران کیمرے پر شادی شدہ باس کے ساتھ نظر آنے والی ایچ آر ایگزیکٹیو کرسٹن کیبوٹ نے پہلی بار عوامی طور پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
خیبر پختون خوا میں 2025ء میں دہشت گردی کے واقعات کی سی ٹی ڈی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔
دبئی پولیس نے سمندری خطرات سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
دوحہ میں یو این سی اے سی کانفرنس میں پاکستان کی انسدادِ بدعنوانی اصلاحات کوسول سوسائٹی نے عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
بھارت میں آن لائن بیٹنگ اور جوئے کی ایپس چلانے والے یوٹیوبر سے لگژری گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔
کوٹ لکھپت جیل ٹرائل لاہور میں 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے مطابق فیڈریشن الیکشن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیفا نے تسلیم کیا ہے۔
پاکستان کے لیے کھیل کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے۔
جرمنی نے پاکستان میں موجود ان 535 افغان شہریوں کو جرمنی بلانے کا فیصلہ کر لیا جنہوں نے اتحادی فوج کے انخلاء سے پہلے افغانستان میں جرمن فوج کی سہولت کاری کی تھی اور اب انہیں طالبان حکومت سے خطرہ ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے معاملے پر بار کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس ہوا ہے جس میں 20 دسمبر کو الیکشن کروانے کی تجویز منظور ہوئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جسٹس جہانگیری کے خلاف آرڈر ججوں کو عہدے سے ہٹانے کا ایک پریشان کن اقدام ہے، جس پر انہیں شدید تشویش ہے۔