• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر ظفر ﷲ جمالی انتقال کر گئے، صدر، وزیر اعظم ،آرمی چیف کی تعزیت

میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے،صدر،وزیر اعظم ،آرمی چیف کی تعزیت


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی بدھ کو انتقال کر گئے ،وہ کئی روز سے اے ایف آئی سی ہسپتال راولپنڈی میں زیر اعلاج تھے ،مرحوم کو ان کے آبائی گا ئوں روجھان جما لی میں سپر د خاک کیا جا ئے گا ،ان کی میت خصوصی طیارے کے ذریعے بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ سے نصیر آباد منتقل کی جا ئے گی،ان کے انتقال پر صدر،وزیر اعظم ،آرمی چیف نے تعزیت کی ہے،میر ظفر اللہ خا ن جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی۔ بعد ازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری، ایچیسن کالج لاہور اور 1965ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، 21 نومبر 2002ء سے 26 جون 2004ءملک کے 13ویں وزیر اعظم رہے،بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان کے واحد وزیر اعظم ہیں،مرحوم دو بار بلو چستان کے وزیر اعلیٰ بھی رہے،وہ پہلی بار پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو ئے ،1985 کے انتخابات میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی اور 1986 میں وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی کابینہ میں پانی اور بجلی کے وزیر بنے ،ضیا ء الحق نے 1986 ء میں انہیں وزیر ریلوے لگایا ،1986 کے انتخابا ت میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی دونوں میں منتخب ہو ئے ،1988 میں بلو چستان کے نگران وزیر اعلیٰ بنے ،1988 کے انتخابات میں منتخب ہو کر بلوچستان وزیر اعلیٰ منتخب ہو ئے ، اسمبلی توڑ دی جسے عدالت نے بحال کر دیا ،9 نومبر 1996 تا 22 فروری 1997 دوبارہ بلوچستا ن کے نگران وزیر اعلیٰ رہے ،1999 ء میں نواز شریف کی جلا وطنی کے بعد (ق) لیگ کے سیکرٹری بنے ،وزارت اعظمیٰ کے دوران (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجا عت حسین سےاختلاف کی وجہ سے استفیٰ دیا ، 2006 سے 2008 تک پاکستا ن ہاکی فیڈریشن کے صدر رہے ، ،مرحوم دو بار سینٹیر بھی منتخب ہوئے، صدر مملکت عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، صادق سنجرانی،سلیم مانڈوی والا، اسد قیصر،قاسم سوری،شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمٰن،چودھری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی، پیر نورالحق قادری شیخ رشید ، اعجاز شاہ ، جام کمال خان ، شہزاد وسیم ، راجہ ظفر الحق، مونس الٰہی اور سالک حسین ،رحمٰن ملک و دیگر نے میر ظفر اللہ جما لی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

تازہ ترین