کراچی (نیوزڈیسک )کیا ٹرمپ جاتے جاتے ایٹمی جنگ چھیڑ سکتے ہیں؟کرس ہوری کہتے ہیں کہ صدر کے پاس ایٹمی حملہ کرنے کا ساز و سامان کبھی بھی زیادہ دور نہیں رہا اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ خواہش ماضی کے مقابلے میں شدید تر ہو گی۔
منگل کوڈونلڈ ٹرمپ کے وزیرِ دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے سبکدوش کرنے کے فیصلے نے صدر اور امریکی اسلحہ خانہ میں رکھے ایٹمی میزائل کسی کے مشورے یا پیشگی اطلاع دیے بغیر اپنی مرضی سے استعمال کرنے کے درمیان آخری رکاوٹ بھی دور کر دی۔
اس اقدام سے ہر طرف خوف و ہراس کے بادل چھا گئے ہیں، یہاں تک کہ رپبلکن پارٹی کے سینئیر رکن مارکو روبیو نے کہا کہ ایٹمی خفیہ کوڈز پر مکمل اختیار کے معاملے میں ٹرمپ پر اعتماد نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ ایک ’سرپھرا شخص‘ ہے۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا ایران پر حملہ کرتا ہے تو وہ اس کے جواب میں دبئی کو تباہ کردے گا۔