• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلو ، پیاز سمیت سبزیوں کی من مانی قیمتیں، انڈے بدستور مہنگے

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) اشیاء خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں سے عوام کو مسائل کا سامنا ہے۔ راولپنڈی میں بھی آٹا،چینی،چاول،گھی کے علاوہ سبزی اور پھل بھی غریب آدمی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں ۔ مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت ہونے کی بجائے دکاندار مرضی کے ریٹس پر فروخت کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو (اول) 60سے64روپے کلو، آلو(دوئم)56سے60، آلو(سٹور)50سے54، پیاز (اول) 56 سے 60، پیاز (دوئم)50سے56 روپے کلو تھے لیکن مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامہ کے برعکس آلو (اول) 85سے95روپے کلو، آلو (دوئم) 75 سے 80، آلو(سٹور)60سے70، پیاز (اول) 65 سے 75 پیاز(دوئم)60سے70 روپے تھے جبکہ ٹماٹر (اول)95سے110، ٹماٹر (دوئم) 95سے105، لہسن195سے210، ادرک 690سے720، لیموں 120 سبز مرچ 175 سے 185، شملہ مرچ 180، کھیرا45، کریلا 115، پھول گوبھی55 سے 65 ،بند گوبھی85، گھیا کدو85سے95، بینگن 45 سے 55، شلجم 35، اروی115سے125، ٹینڈہ 65سے75 روپے کلو، میتھی20سے25، دھنیا 15 سے20اور پالک 30روپے گڈی فروخت ہوئی۔ سیب (اول) 120 سے 140۔ سیب (گولڈن) 90سے100، امرود 85 سے 95، ناشپاتی 80 سے95، انار 135 سے 145، انگور 220 سے 240، جاپانی پھل 100 سے120 روپے کلو، فروٹر 75 سے 85، مالٹا 75 سے 85، مسمی75، کیلا (اول) 80 سے95اور کیلا (دوئم) 70 سے 85 روپے اور انڈے 180روپےدرجن فروخت ہوئے۔
تازہ ترین