• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی ، دو خواتین سمیت 4ملزموں کو قید اور جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے دو خواتین سمیت منشیات کے چار مجرموں کو تیرہ سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے گزشتہ سال کروڑوں روپے کی 4900گرام آئس سعودی عرب لیجانے کی کوشش پر گرفتار ملزم شاہد خان کو 9سال قید 90ہزار روپے جرمانہ اور گزشتہ سال پانچ جولائی کو 1200گرام افیون برآمد ہونے پر پکڑے جانے والے ملزم عبدالرحمان کو بیس ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے رواں برس 14 فروری کو اٹک ٹال پلازہ سے 1200گرام ہیروئن اور اتنی ہی چرس برآمد ہونے پر گرفتار رابعہ بی بی کو اٹھارہ ماہ اور 1200گرام ہیروئن سمگلنگ پر گرفتار ارشادہ بی بی کو دس ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ اس کیس میں ایک ہی روز میں چار گواہوں سمیت دونوں خواتین کے بیان قلمبند ہوئے اور فریقین کے وکلاء کی بحث سن کر اسی روز فیصلہ سنا دیا گیا۔
تازہ ترین