• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعور وآگاہی سے متعلق میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،پارلیمانی سیکرٹری صحت

کوئٹہ (خ ن)پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ کوویڈ19 سمیت صحت عامہ سے متعلق شعوری و آگاہی کے لئے میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے محکمہ صحت میں جاری اصلاحات کو بار آور بنانے کے لیے میڈیا مثبت تجاویز دے تاکہ بہتری کے لیے تشکیل دی جانے والی ہیلتھ پالیسز کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں صدر کوئٹہ پریس کلب رضاالرحمن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر پریس کلب نے پارلیمانی سیکرٹری صحت کو میڈیا اکیڈمی صحافیوں کو درپیش مسائل اور کوویڈ کے دوران بلوچستان میں میڈیا کے رضا کارانہ کردار سے متعلق آگاہ کیا پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے شعوری آگاہی سے متعلق میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوویڈ ایس او پیز کی موثر و وسیع پیمانے پر بروقت ترویج اس مہلک وباء کی روک تھام کے لئے معاون ثابت ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں کے مسائل چند سال میں درست نہیں کئے جاسکتے تاہم ہماری حتی الامکان کوشش ہوگی کہ بہتری کے لیے درست سمت کا تعین کردیا جائے اور ایسی موثر قانون سازی اور پالیسز دی جائیں جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا کی تجاویز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ 
تازہ ترین