• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک، چین کی جانب سے صنعتی شعبوں کی ترقی کیلئے پیشرفت شروع

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری،صنعت کے شعبہ کی ترقی میں چین کا اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ رپورٹ کے مطابق چین نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی غیر معمولی معاونت کے بعد انڈسٹری کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیشرفت شروع کر دی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں تیزی لائی جائے گی پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حکام نے بتایا گیا ہے کہ دوست ملک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے تناظر میں پاکستان کی استعداد بڑھانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں چین کی جانب سے اب انڈسٹری کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس کے لئے اپنے نجی شعبوں کو متحرک کیا جارہا ہے۔ منصوبہ بندی کے تحت چین کی انڈسٹری کاپاکستان منتقلی بھی شامل ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ٹیکنالوجی کا حصول بھی میسر آئے گا چین کی کمپنیوں نے ہوم ورک کے بعدپاکستان میں کام بھی شروع کررکھا ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جائے ۔
تازہ ترین