• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ موسم گرما میں کورونا وائرس پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، وزیر صحت سندھ


وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے آئندہ موسم گرما میں کورونا وائرس مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ 

اپنے ایک بیان میں عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ گزشتہ گرمیوں کے مقابلے میں اس دفعہ کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 600 مزید کیس بڑھے ہیں جبکہ ایک روز قبل کورونا کے 1 ہزار 333 کیسز سامنے آئے تھے۔


انھوں نے  بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

پاکستان بالخصوص سندھ میں کورونا کی پہلی لہر سے کامیابی سے نمٹنے سے متعلق عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سخت اقدامات کےسبب کورونا کو روکنے میں مدد ملی تھی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل لازمی ہوگا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی مقامات پر نہ جانے اور ماسک کے استعمال سے کورونا کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین