• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی ایل: دمبولا وائی کنگ نے کینڈی ٹسکرز کو شکست دےدی

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں دمبولا وائی کنگ نے کینڈی ٹسکرزکو 5وکٹ سے شکست دےدی

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کینڈی ٹسکرز کے 157 رنز دمبولا وائی کنگ نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

دمبولا وائی کنگ کی جانب سے اینجیلوپریرا نے جیت میں نمایاں کردار ادا کیا جنہوں نے 67 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ داسون شناکا 33 اور اوپل تھرنگا نے 19 رنز بنائے۔

کینڈی ٹسکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 156 رنز بنائے، کوشل مینڈس 55 اور کوشل پریرا 41 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

دمبولا وائی کنگ کے کسون راجیتھا اور ملینڈا پوشپاکمارا نے دو دو وکٹیں لیں۔

تازہ ترین