• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف جامع منصوبے کی منظوری

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمن حکومت نے نسل پرستی اور دائیں بازو کی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے جامع منصوبے کی منظوری دے دی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مجوزہ منصوبے میں 90انفرادی اقدامات شامل ہیں، جن کا مقصد ملک میں جمہوری اقدار کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ منصوبہ کئی وفاقی وزارتوں اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے تیار کیا گیاہے۔ اس منصوبے میں دیگر اقدامات کے ساتھ سیکورٹی اداروں کو مضبوط، فوجداری قوانین کو سخت اور متاثرہ افراد کی امداد کو بہتر بنانا سرفہرست ہے۔
تازہ ترین