• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے بال خراب ہونے پر گلوکارہ حدیقہ کیانی کو 2 کروڑ ہرجانہ کے دعویٰ کا سامنا

فیصل آباد (نمائندہ جنگ)ایک خاتون زاہدہ نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائرکردیا،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ حدیقہ کیانی کے جیل روڈ پر واقع سیلون سے بال اسٹریٹ کروائے تھے،مضر کریموں کے استعمال سے کچھ ہی عرصے میں بال گرنا شروع ہوگئے۔ گنجا پن نمایاں ہونے سے شخصیت مسخ ہوئی جگ ہنسائی ہوئی،متاثرہ خاتون نے فرنچائز اونر عائشہ رانا کے خلاف بھی 2 کروڑ روپے ہرجانہ اور اخراجات کی مد میں 25 لاکھ روپے کا دعوی دائر کیا ہے،عدالت نے حدیقہ کیانی،مقامی فرنچائز اونر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو16 دسمبر کو طلب کرلیا، فرنچائزاونر کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی کوئی نوٹس نہیں ملا ۔

تازہ ترین