اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میڈیا میں آنیوالی خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیب نے حفیظ شیخ کو نوٹس جاری کیا ہے تاہم انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ، وزارت خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ قانون کے مطابق نیب کے ساتھ پوری طرح تعاون کے لیے تیارہیں۔