• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

57ارب کی LNG خریدی، 122ارب کا نقصان کیسے ہوگیا، شہباز گل

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہزیب خانزادہ نے غلط بیانی اور جھوٹ کی حد کردی، اپنے سوشل میڈیا پر پیغام میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس سال کل 353 ملین ڈالر جو کہ 57 ارب روپے بنتے ہیں کی ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کی ہے، یہ چھوٹے ارسطو فرما رہے ہیں 122 ارب کا نقصان ہوگیا، کمال کی صحافت ہے خریداری کی 57 ارب کی اور گھاٹا 122 ارب کا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پھر غلط بیانی کردی، کہا کہ اس سال 57ارب روپے کی ایل این جی کی خریداری پر 122ارب روپے کا نقصان کیسے ہوگیا۔ پہلےیہ جھوٹ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے بولاتو شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2018 میں ایل این جی ٹرمینل پوری طرح استعمال نہ کرنے پر 45ملین ڈالر ادا کیے۔پھر2018سے 2020 تک ٹرمینل پورا استعمال نہ کرنے سے 25ارب روپے کا نقصان کیا۔30ارب روپے کا نقصان اس سال کے 9ماہ میں فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کرکے کیا گیا۔20ارب روپے کا نقصان فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی وجہ سے سردیوں میں ہوگا۔10ارب روپے کا نقصان 2018کی سردیوں میں کیا گیا۔35ارب روپے کا نقصان گرمیوں میں سستی ایل این جی ملنےکےباوجود اور یہ پتا ہونے کے باوجود کہ دسمبرمیں پاکستان کو ایل این جی چاہیے ہوگی۔پھر بھی دیر کرنے سے ہوا،ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان اگست اور ستمبر میں دیرسے ایل این جی خریدنے کی وجہ سے ہوا۔ملک کا 122ارب روپے کا نقصان صرف غلط فیصلوں کی اور فیصلوں میں تاخیر کی وجہ سے کیا گیا۔یہ حقائق بتانے پر ۔ ندیم بابر کا جھوٹ پکڑا گیا تو انہوں نے یہی جھوٹ شہباز گل سے بلوادیاافسوس یہ ہے کہ وزیراعظم کو مسلسل غلط معلومات دی جارہی ہیں۔

تازہ ترین