سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی فوجی نقل و حرکت، جنگی مشقوں اور بحری موجودگی پر سیکریٹری جنرل کو شدید تشویش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے امریکا اور ایران سے سفارت کاری کے ذریعے اختلافات حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایران نے اقوامِ متحدہ کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہو گی۔