• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی کا استعمال ہی مسائل کو جڑ سے ختم کر سکتا ہے، ڈاکٹر مراد راس

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے لاہور میں صوبے بھر کے مختلف اضلاع سے آئے اے ای اوز سے ملاقات میں افسران کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔ ملاقات ای اے اوز کو درپیش مسائل اور اس ضمن میں ان کی تجاویز کے حوالے منعقد کی گئی ۔اس موقع پر مراد راس نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جڑے تمام لوگوں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔مرد و خواتین میں سے ایک ایک اے ای او کو ایک ماہ کے عرصے کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں متعلقہ افسران کے ساتھ لگایا جائے گا۔ موجودہ مسائل کے حل کے لئے ایک ماہ کے لئے لگائے جانے والے اےای اوز متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیلئے تجاویز فراہم کریں گے۔ ٹیکنالوجی کا بھرپور اور جامع استعمال ہی مسائل کو جڑ سے ختم کر سکتا ہے ۔ دور جدید میں ٹیکنالوجی کا استعمال قلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔
تازہ ترین