• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک میں ٹرالر نے اخبار فروش کوکچل کرہلاک کردیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کچلاک میںٹرالر نے اخبار فروش کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرالر قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق کچلاک کلی جان احمد خان کا رہائشی 16سالہ اخبار فروش عصمت اللہ ولد عبدالغنی گزشتہ روز کچلاک بوستان کراس پر اخبار فروخت کر رہا تھا کہ ٹرالر نے اسے کچل کرہلاک کر دیا ایس ایچ او نیو کچلاک عجب خان کاکڑ نے عملے کے ہمراہ تعاقب کرتے ہوئے ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور جان محمد کو گرفتار کر لیا لاش ضروری کارروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئی۔ 
تازہ ترین