• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی ایل: کولمبو کنگز نے جافنا اسٹالینز کو 6 وکٹ سے مات دے دی

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو کنگز نے جافنا اسٹالینز کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

فاتح ٹیم کے اوپنر دنیش چندی مل نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں جافنا اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کی، اوپنر اویشکا فرنانڈو نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز اسکور کیے۔

اس کے بعد آنے والے بیٹسمین جس میں پاکستان کے شعیب ملک بھی شامل تھے خاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

ساتویں نمبر پر کھیلنے والے پی ڈی سلوا نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کی اور 23 گیندوں پر 7 چوکوں اور 1چھکے کے ذریعے 41 رنز بنائے۔


جس کی بدولت جافنا اسٹالینز 9 وکٹ پر 148رنز بنانے میں کامیاب رہی، کولمبو کنگز کے قیس احمد نے 3 اور چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں کولمبو کنگز کے اوپنر دنیش چندی مل نے عمدگی سے بیٹنگ کی، پہلے اینجیلو میتھیوز نے اُن کا ساتھ دیا۔

اینجیلو میتھیوز نے 44 رنز کی شراکت میں 22 رنز بنائے، شعیب ملک نے اُن کا غیر معمولی کیچ لیا۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل نے بھی چندی مل کے ساتھ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 42 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی، رسل 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کولمبو کنگز نے مطلوبہ ہدف میچ کے آخری اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کیا، چندی مل 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تازہ ترین