• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشورنس کی رقم کیلئے مردہ قرار دی گئی خاتون امریکی پاسپورٹ اپلائی کرنے پر پھنسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ضعیف والدہ کو مردہ قرار دے کر امریکا کی انشورنس کمپنی سے رقم ہتھیانے والی سگی اولاد کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیاہے۔

 ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نےدھوکہ دہی کی منفرد نوعیت کا یہ مقدمہ یکم دسمبر کو درج کیاتھا۔

 ذرائع کے مطابق فہد سلیم اور فاریہ سلیم نے اپنی ضعیف والدہ سیما سلیم کو مردہ قراردے کرامریکا کی انشورنس کمپنی سے25کروڑروپے کی خطیررقم وصول کی اور خاتون کے زندہ ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا، جب وہ پاسپورٹ اپلائی کرنے امریکن قونصل خانے پہنچنی تھی۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں امریکن قونصل خانے کی جانب سے ایف آئی اے کو تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین