• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان نے پاکستان پر جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی

اسلام آباد ( کامر س رپورٹر ) جاپان نےپاکستان پر جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق داؤد نے کہا ہےکہ پاکستان پر جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ 

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جاپان نے 4 سال بعد پابندی ختم کی، پاکستان سے جاپان کو جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد بحال ہوگئی ہے۔

ٹوکیو میں ٹریڈ سیکشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان اس پابندی کے خاتمے سے فائدہ اٹھائیں۔

تازہ ترین