• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن ٹروڈو کا بھارتی کسانوں کے حق میں بیان، کینیڈین ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتجاج سے پریشان مودی سرکار کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارتی کسانوں کے حق میں بیان پر حرکت میں آگئی اور نئی دہلی میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو کینیڈین ہائی کمشنر کو جسٹن ٹرڈو کے بیان پر وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ ایسے بیانات ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ، دوطرفہ تعلقات پراثرپڑے گا۔‘ کینیڈا کے ہائی کمشنر سے وزیراعظم ٹروڈو کے علاوہ وزرا ءسمیت ارکان پارلیمنٹ کے کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے بیانات پر بھی احتجاج کیا گیا ،بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ ’ کینیڈین لیڈران کی جانب سے انڈین کسانوں کے حوالے سے بیانات بھارت کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت کے مترادف ہیں۔ اگر ایسے اقدامات جاری رہے تو ان کا دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر اثرپڑے گا۔

تازہ ترین