• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کے مطابق ہرفرد کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، چیئرمین نیب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو نمٹائیں اور ہر فرد کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 466ارب روپے کی ریکوری کی ہے جو نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب 2000 سے اب تک بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششیں کررہا ہے۔

تازہ ترین