• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو: چار افراد کی رشتہ دار لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی‘مقدمہ درج

کوٹ ادو (نامہ نگار) چار افراد کی رشتہ دار لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی، حالت غیر ہونے پر روڈ پر پھینک کر فرار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، دائرہ دین پناہ کی لڑکی کوٹ ادو شہر آئی ہوئی تھی اور گھر واپس جانے کیلئے ٹبہ شہر موجود تھی کہ اسی اثنا میں دائرہ دین پناہ کے ملزم اسلم نائی نے گھر لے جانے کا کہہ کر اسےویگن میں سوار کرلیا اور دیگر ساتھیوں اقبال منجوٹھہ، سجاد کھرل اور منظور کھرل کے ہمراہ اسے نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں چاروں نے رات بھر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور زیادتی کی موبائل فون کے ذریعے ویڈیو اور تصویریں بھی بناتے رہے ۔ اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، بعد ازاں علی الصبح ریلوے پھاٹک کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس کوٹ ادو نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

تازہ ترین