• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے میاں زاہد حسین سمیت 4 افراد کی نامزدگی کو جعلی اور بوگس قرار دے دیا

کراچی ( سہیل افضل )ڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نےایف پی سی سی آئی کے لئے یو بی جی کے اہم رہنما میاں زاہد حسین سمیت 4افراد کی نامزدگی کو جعلی اور بوگس قرار دیتے ہوئے انھیں ایف پی سی سی آئی کی ووٹرز لسٹ سے خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا ،ڈی جی ٹی نے یہ فیصلہ ایف پی سی سی آئی الیکشن کمیشن کی درخواست پر سنایا ،تفصیلات کے مطابق ڈی جی ٹی نے ٹریڈ آرگنائزیشن ریگولیٹر کی حیثیت سے یکم دسمبر کو میاں زاہد حسین کے کیس کی سماعت کی جس میں ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ میاں زاہد حسین کا شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ ) میں کوئی کاروبار نہیں اس لئے بے نظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری سے ان کی نامزدگی جعلی اور بوگس قرار دیا جائے۔

تازہ ترین