• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کے چہروں کی ہوائیاں کیوں اڑی ہوئی ہیں ، ساجد میر

لاہور( وقائع نگار خصوصی ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ حکومت اگر مقبول ہے اور جعلی مینڈیٹ سے نہیں آئی تو پھر حکمرانوں کے چہروں کی ہوائیاں کیوں اڑی ہوئی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہے اور انہوں نے دیوار پر لکھا ہوا پڑھ لیا ہے کہ جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ لاہور کا جلسہ سیمی فائنل ہے۔ فائنل میچ اسلام آ باد میں ہونے والا ہے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ یہ چوری بچانے کے لیے میدان میں آئے ہیں، سب سے بڑی چوری عوام کے مینڈیٹ کی چوری ہے۔
تازہ ترین