• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم اور فیملی حامیزہ کو ہراساں نہ کرے، عدالت

لاہور کی سیشن کورٹ نےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کی فیملی کو حامیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔

سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے خاتون حامیزہ مختار کی کرکٹر بابر اعظم کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ لاہور کی ایک لڑکی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے صف اول کے بیٹسمین بابر اعظم کے خلاف جنسی زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران حامیزہ نامی اس لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ بابر اعظم کی پڑوس میں رہتی ہے اور دونوں اسکول فیلو ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم نے مجھے محبت اور شادی کا جھانسہ دیا، جب میں شادی کا مطالبہ کرتی ہوں تو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

لاہور کی حامیزہ نامی خاتون نے بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ ،دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگائے ۔

تازہ ترین