• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت کی GCC ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے کوششیں، یورپین یونین کا خیر مقدم

یورپین یونین نے کویت کی جانب سے (GCC) جی سی سی ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے کوششوں کے اعلان پر اس کی تعریف کرتے ہوئے اسے خوش آمدید کہا ہے۔

اس حوالے سے یورپین یونین کی خارجہ و سیکورٹی پالیسی کے اہم ترجمان پیٹر اسٹانو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کویت کے وزیر خارجہ احمد نصر المحمد الاحمد الجبار الصباح کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے درمیان بگڑے معاملات کے حل کی کوششوں کے ثمرآور ہونے کی نوید سنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپین یونین کویت کی جانب سے ان کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے جن میں امریکہ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

پیٹر اسٹانو نے مزید کہا کہ اندرونی دراڑوں اور اختلافات کا تصفیہ خلیجی ممالک کے درمیان اتحاد اور اس کے اہم کردار کا سبب بنے گا۔

اس حوالے سے یورپ کسی بھی طرح کی مزید معاونت کیلئے تیار ہے۔

تازہ ترین