کراچی کے ہول سیلز بازار میں چینی کی فی کلو قیمت 74 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ خوردہ بازاروں میں قیمت 95 روپے بھی ہے اور 85 روپے بھی۔
کراچی کے ہول سیلز جوڑیا بازار میں گئے کرشنگ سیزن میں فی کلو چینی پچاس روپے کلو تھی۔ آج کل کرشنگ سیزن ہے۔ اور بازار کا بھاؤ 74 روپے ہے۔
ہول سیل بازار خریداری کے لئے آئے ایک ریٹیل بازار نے پانچ سو کلو چینی 37 ہزار میں خریدی ہے۔
کرشنگ سیزن سے پہلے قیمت کا بڑھنا اور شروع ہونے کے بعد گرنا عموماً ہوتا ہے۔ لیکن چینی کا رواں سال عمومی نہیں تھا۔ ہول سیلز میں چینی 100 روپے سے بھی زیادہ تھی آج 74 ہوکر بھی گذشتہ سیزن سے 24 روپے کلو زیادہ ہے
قیمت درآمد سے کم ہوئی یا کرشنگ سیزن سے اس بات سے قطع نظر، توجہ اس نقطے پر ہوکر کہ کم ہونے کے باوجود ہول سیل بازار میں گئے کرشنگ سیزن سے چینی 50 فیصد مہنگی ہے۔