• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈا، مرغی، گھی مہنگے، آٹا، پیاز، چینی سستے، مہنگائی میں 0.23فیصد کمی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) ملک میں رواں ہفتے کےد وران 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،13اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ‘

محکمہ شکاریات کے اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.23فیصد کمی ہوئی ‘ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں مرغی کی قیمت میں 10.57، انڈے 3.23 ، کیلے 2.40، ویجیٹیبل گھی 1.07، ڈیزل 3.92اور ایندھن کی قیمت میں 1.08فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

،جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر10.78 ، پیاز 8.15 ، آلو 7.81 ، چینی 7.56 ، گڑ 1.39 ، لہسن 1.22، آٹا 0.38، دال چنا اور دال مسورکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، مرغی کی قیمت 216روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 238، ڈیزل 102روپے فی لٹر سے 106 ، انڈے 178روپے فی درجن سے 182روپے فی درجن ہوگئے ، جبکہ ٹماٹر 133روپے فی کلوگرام سے کم ہو کر 119 ، پیاز68روپے سے 62، آلو80سے 73، چینی 94روپے فی کلوگرام سے کم ہو کر 87 اورآٹے کا تھیلا 20کلوگرام 979روپے سے 975روپے ہوگیا ،

تین دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں گزشتہ سال اس ہفتے کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح 8.14فیصد رہی .

گزشتہ برس کے مقابلے میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ا ن میں انڈے ، آلو ، چینی ، صابن ، دال ماش ، دال مونگ ، گھی ، دال مسور ، بریڈ ، سرسوں کا تیل ، گڑ کی قیمت میں اضافہ ہو ا جبکہ ٹماٹر ، پیاز، لہسن ، ڈیزل ، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

تازہ ترین