• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی ایل: گال گلیڈی ایٹرز سے سنسنی خیز میچ، دمبولا وائیکنگ 9رنز سے فاتح


لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کے 12ویں میچ میں دمبولا وائیکنگ نے گال گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز میچ میں 9 رنز سے ہرادیا۔

دمبولاوائی کنگز کی ایونٹ میں یہ چوتھی فتح ہے اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

اس میچ میں زبردست مقابلہ کرنے والی گال گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں یہ مسلسل پانچویں شکست تھی۔

ہمبن ٹوٹا میں کھیلے اس میچ میں دمبولا وائیکنگ کے کپتان شنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


تھرنگا 77 اور ڈک ویلا 60 رنز کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 207 رنز کا مجموعہ سجادیا۔

ہدف کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمینوں نے گوناتھلا کا اور اعظم خان نے نصف سنچریاں جڑدیں مگر ان کی اننگز رائیگاں چلی گئیں۔

گوناتھلاکا نے 78 جبکہ اعظم خان نے 55 رنز اسکور کیے جبکہ دمبولا وائیکنگ کے انور علی نے 2 وکٹیں اپنےنام کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل ’جیو سوپر ‘ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین