• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کے دفتر میں افسر کو بوسہ دینے کے بعد خود کو کرونا مریض ظاہر کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کے ایم سی کے دفتر میں کورونا مریض کی جانب سے سینئر افسر جمیل فاروقی سے گلے ملنے اور گردن پر بوسہ دیے جانے کے حوالے سے تھانہ سٹی کورٹ پولس نے سینئر ڈائریکٹ ایچ آر کے ایم سی جمیل فاروقی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 119/2020کے ایم سی کے 16 گریڈ کے افسر انور شہزاد اور انکی معاونت کرنے کے الزام میں راشد صدیق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ راشد صدیق صحافی ہیں جنہوں نے یہ خبر نشر کی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے افسر کی تنخواہ کا مسئلہ تھا اور وہ دفتر نہیں آرہا تھا، وہ پلاننگ کرکے دفتر آیا اور اس نے شور شرابہ کیا ، وہ کرونا کا مریض ہے جس سے محکمے کے دیگر افسران میں اس بات پر مزید پریشانی دوڑ گئی ہے ۔دوسری جانب صحافی کو مقدمے میں نامزد کیے جانے کے حوالے سے کراچی پریس کلب اور کے یو جے سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے اس پر مذمت کی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ کو اسکی تفتیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس میں تا حال کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ہے ۔

تازہ ترین