امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ، خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ اپنی خوبصورتی، فٹنس اور اسٹائل کے باعث اکثر توجہ کا مرکز رہتی ہیں، 56 سال کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور شاداب جلد دیکھنے والوں کو متوجہ کرتی ہے۔
میلانیا ماضی میں اپنی بیوٹی اور فٹنس روٹین کے بارے میں تفصیلات شیئر کر چکی ہیں، جلد کو مسلسل نمی فراہم کرنا ان کے روز مرہ معمول کا اہم حصہ ہے۔
ایک موقع پر اپنی اسکن کیئر روٹین کے بارے میں بات کرتے ہوئے میلانیا نے بتایا کہ میں صبح اٹھ کر چہرے پر وٹامن سی والا ٹونر استعمال کرتی ہوں، جس کے بعد وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور آکسیجن کریم لگاتی ہوں تاکہ جلد دن بھر نم رہے۔
میلانیا نے رات کو سونے سے پہلے میک اپ صاف کرنے کو بھی اپنی روٹین کا لازمی حصہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں میک اپ صاف کیے بغیر کبھی نہیں سوتی اور رات کے وقت اپنی جلد کی خصوصی دیکھ بھال کرتی ہوں۔
رپورٹ کے مطابق میلانیا کے گھر میں ذاتی اسپاء کی سہولت بھی موجود ہے، جہاں مینیکیور، پیڈیکیور اور مساج سمیت مختلف سہولتیں دستیاب ہیں۔
میلانیا کے میک اپ آرٹسٹ نکول برائل کے مطابق ان کا نمایاں میک اپ لک عموماً اسموکی آئی اور سن کِسڈ کمپلیکشن پر مشتمل ہوتا ہے، جبکہ ہونٹوں پر ہلکا شیڈ رکھا جاتا ہے۔
فٹنس کے حوالے سے میلانیا نے بتایا ہے کہ میں سخت ڈائٹ کے بجائے صحت مند غذا کو ترجیح دیتی ہوں، صبح کے وقت اسموتھی پینا پسند کرتی ہوں اور صحت مند کھانے سے مجھے بہتر محسوس ہوتا ہے اور زیادہ توانائی ملتی ہے، اسنیکس کے لیے پھل یا تھوڑی سی چاکلیٹ پسند کرتی ہوں، جسم کو چاکلیٹ کی بھی کچھ مقدار درکار ہوتی ہے۔
میلانیا اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے روزمرہ سرگرمیوں میں اینکل ویٹس یعنی ٹخنوں پر باندھے جانے والے وزن بھی استعمال کرتی ہیں، جو ورزش کے دوران کیلوریز کے اخراج میں اضافہ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
