• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولہا کی تلاش کیلئے خاتون نے گوگل فارم بنا لیا، 240 سے زائد امیدوار سامنے آ گئے

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک خاتون نے شریکِ حیات کی تلاش کے لیے روایتی ڈیٹنگ ایپس کے استعمال کے بجائے منفرد طریقہ اختیار کیا اور باقاعدہ ’ہسبینڈ ایپلی کیشن‘ کے نام سے گوگل فارم بنا دیا۔

36 سالہ ارین پیٹرسن نے ’ہسبینڈ ایپلی کیشن‘ کے نام سے گوگل فارم بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنی پروفائل پر پن کر دیا۔

 خاتون کا ’ہسبینڈ ایپلی کیشن‘ فارم کچھ وقت میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور 240 سے زائد امیدواروں نے فارم پُر کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اس گوگل فارم میں امیدواروں سے کیریئر کے عزائم، روزمرہ معمولات، ذاتی عادات، شادی کے بارے میں خیالات، خاندانی زندگی سے متعلق توقعات اور مستقبل کے منصوبوں جیسے سوالات پوچھے گئے ہیں۔ 

علاوہ ازیں امیدواروں کو اپنی ترجیحات اور ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے کا موقع بھی دیا گیا ہے جن پر وہ سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

اس حوالے سے ارین پیٹرسن کا کہنا ہے کہ روایتی ڈیٹنگ ایپس پر وقت ضائع ہونے کے باعث میں نے یہ منفرد طریقہ آزمایا تاکہ غیر سنجیدہ افراد کو شروع ہی میں الگ کیا جا سکے۔ 

انہوں نے بتایا کہ میں ایک ذہین، مہربان، وفادار اور فیاض شریکِ حیات کی تلاش میں ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید