• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تحت کورسز اور سیمینار کا انعقاد

جنگ رپورٹ

ملک میں کھیلوں پر کرونا وائرس کی وبا کے باعث پانچ ماہ کی پابندی کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے اتھلیٹ کی فٹنس،گرومنگ، صحت اور کوچز کی قائدانہ صلاحیتوں، لیڈر شپ، ریفریز اینڈ ججز کورس، کھیلوں کی ترقی کے لئے تربیت، کھلاڑیوں کی خوراک اور مضر صحت ادویات کے استعمال سے انسانی جسم اور صحت پر مضر اثرات اور اس کے نقصانات، ذہنی، نفسیاتی، صحت اور تندرستی سے آگاہی کے حوالے سے تقریبا ایک ماہ کے عرصہ میں چار مختلف کورسز اور سیمینارز ہوئے، جن میں ایک سیمینار پاکستان ا سپورٹس بورڈ کی سائیکالوجسٹ سپورٹس قرت العین کی زیرنگرانی ا، دو کورسز کی میزبانی سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ نے کی جبکہ ایک کورس پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہوا، یہ تمام سیمینار اور کورسز اسلام آباد کے جناح ہال میں ہوئے، پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ذہنی، نفسیاتی صحت اور تندرستی سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا۔ 

سیمینار وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایات پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سائیکالوجیسٹ قرت العین کی زیرنگرانی منعقد ہوا، سیمینار کا افتتاح وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ غفران میمن نے کیا، سیمینار میں ملک بھر سے 110 مرد اور خواتین نے شرکت کی، جن میں ا سکواش، تائیکوانڈو، اتھلیٹکس، الپائن اور سپیشل اولمپک کے علاوہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑی اور تعلیمی اداروں کےا سپورٹس ٹیچرز بھی شامل تھے، تجربہ کار لیکچرارز جن میں قرت العین، معصومہ قیوم، خالد ضمیر، نیبلہ رحیم، عظمی نور، مس نزہت اور رومیلہ حمید نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ 

ان مقررین کا کہنا تھا کہ ذہنی، نفسیاتی صحت اور تندرستی سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے جو مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دیتے ہیں اور زندگی میں توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان موضوعات میں نفسیاتی فرسٹ ایڈ (تناؤ، اضطراب، افسردگی)، مقابلہ کی حکمت عملی اور کھیلوں میں ذہنی صحت، زندگی میں ہنر کا حاصل کرنا، نفسیاتی قوت اور محرک، ڈوپنگ کی نفسیاتی اور دماغی صحت سے متعلق چیلنجز (جارحیت پر قابو پانے کا طریقہ) شامل تھے۔ جبکہ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم تھیں، جنہوں نے سیمینار کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئی

تازہ ترین
تازہ ترین