2030 کے ایشین گیمز کی میزبانی کے لئے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی حمایت حاصل کرنے کے لئے قطر اولمپکس کمیٹی کے وفد نےسیکرٹری جنرل قطر اولمپک کمیٹی جاسم راشد کی سر براہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور پی او اے کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور سکریٹری خالد محمود سے ملاقات کی اور ان سے میزبانی کے حوالے سے تعاون طلب کیا، ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر پیٹ پیٹرسن 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،پیٹ پیٹرسن نے پہلی بار انٹرکانٹینٹل ٹائٹل اور رائل رمبل میچ تخلیق کیے، ان کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔پیٹرسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1958 میں آبائی شہر کینیڈا سے کیا۔
پیٹرسن نے 1984 میں رنگ کو خیرباد کہا لیکن وہ مسٹرک میک مین کے ہمراہ کمنٹری کے فرائض انجام دیتے رہے۔سندھ رسہ کشی( ٹگ آف وار) ایسوسی ایشن نے انتہائی کم وقت میں رسہ کشی (ٹگ آف وار )کے کھیل کو سندھ کے طول و عرض میں مقبول بنادیا ہے ،ایشیا کی سطح پر سندھ کی خواتین کھلاڑیوں کا میڈل حاصل کرنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ،ان خیالات کا اظہار سلک بینک کے ریجنل منیجر اکمل نسیم نے ایشین اور سائوتھ ایشین ٹگ آف وار چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے والی قومی خواتین ٹیم کو چیمپئن شپ کی اسناد کی تقسیم کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔
اس موقع پر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال، کراچی کے صدر محسن علی خان ،چیئر مین گلفراز احمد خان ،ریاض صدیقی،طارق بن یوسف، چیئرمین سندھ سید وقار احمد،حیدرآباد ڈویژن کی سیکریٹری عائشہ ارم، پرویز احمد شیخ ،نوابشاہ کے سیکریٹری محمد کلیم ،طارق خان ،عظمت پاشا، سکھر کے مرتضیٰ ڈھوٹ ،انتصار حیدر ،کاشف فاروقی ،سینئر جرنلسٹ طارق اسلم،حمیرا صدیقی،ریاض الدین ،خالدہ ،امبر نذیر، ویمنز ٹیم کے کوچ محمد ندیم اور مینز کوچ عمر شاہین بھی موجود تھے ۔
سیکریٹری جاوید اقبال نے کہا کہ یہ ہماری کوششوں کا ثمر ہی تھا کہ فیڈریشن نے ایشین اور سائوتھ ایشین ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے لئے ہمیں ٹیم بنانے کا ٹاسک دیا اور ہم نے ایک بہترین ٹیم بنائی جس نے میڈلز جیتے، ینگ لیاری باکسنگ کلب نے تین گولڈ اور ایک سلور میڈلز کے ساتھ پہلی دوروزہ کراچی خواتین باکسنگ چیمپئین شپ کی سینئیر کیٹیگری کاٹائٹل اپنے نام کرلیا جانباز باکسنگ کلب نے ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جونئیر کیٹیگری میں فقیر کالونی باکسنگ کلب نے تین گولڈ کے ساتھ پہلی جبکہ ینگ بلوچ کلب دوگولڈ میڈلز کے ساتھ رنرزاپ رہی،فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرساوتھ ارشادعلی سوڈھرنے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے، تقریب میں ملنگ بلوچ، تہمینہ آصف، وسیم ہاشمی، آصف عظیم، احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ،غلام محمد خان بھی موجود تھے۔