• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام 6 افسران برطرف

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکامی پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 6 افسران برطرف کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے افسران شہر میں غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو برطرف کیا گیا ہے، ان میں جمشید ٹاؤن 2 کے نیاز حسین لغاری اور گلبرگ ٹاؤن کے نیاز حسین شامل ہیں۔


برطرفی کی فہرست میں لیاقت آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احتشام خان اور گڈاپ ٹاؤن کے شیراز ندیم بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر بلڈنگ انسپکٹر جمشید ٹاؤن 2 امداد علی انڑ اور بلڈنگ انسپکٹر گلشن ٹاؤن 2 شہزاد آرائیں کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

برطرف کیے گئے تمام ہی افسران کو ایس بی سی اے کے ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے خلاف غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکامی کی شکایت میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین