• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی تحویل میں کوئی ملزم ہلاک نہیں ہوا ، ترجمان نیب


نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کی تحویل میں کوئی ملزم ہلاک نہیں ہوا، میڈیا میں دیا جانے والا تاثردرست نہیں کہ نیب پلی بارگین کی منظوری دیتا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ  درحقیقت ملزم کی درخواست پر احتساب عدالت پلی بارگین کی منظوری دیتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ  ملزم نیب کے اکٹھے کیے شواہد کو دیکھ کررضاکارانہ پلی بارگین اپناتا ہے۔


نیب کا کہنا ہے کہ  پلی بارگین کے بعد ملزم دس سال کےلیے الیکشن لڑنے سے نااہل ہوجاتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

تازہ ترین