• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹم حکام کا جھگڑا، پرواز تاخیر کا شکار

سیالکوٹ(این این آئی)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات ائیر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) اور کسٹم افسران کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے پروازایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گزشتہ روز نجی ائیر لائن نے سیالکوٹ سے دوبئی جانا تھا کہ کسٹم انسپکٹر ارشد بغیر یونیفارم پہنے ائیر پورٹ پر ڈیوٹی پر ائیر پورٹ کے اندر داخل ہو رہے تھے کہ اے ایس ایف عملہ نے مذکورہ انسپکٹر کو روک لیا اور ائیر پورٹ کے اندر داخل نہ ہونے دیا۔جب مذکورہ انسپکٹر نے بتایا کہ کسٹم انسپکٹر ہیں تو اے ایس ایف کے عملہ نے کہا کہ پہلے کسٹم انسپکٹر کا یونیفارم پہن کر آ ئو پھر ائیر پورٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔ اے ایس ایف کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیر پورٹ کے اندر موجود تمام کسٹم افسران و عملہ باہر آ گئے اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا اور کہا کہ جب تک اے ایس ایف کا عملہ معافی نہیں مانگے گا اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔دریں اثنائ اے ایس ایف کے چیف سیکورٹی آ فیسر اور کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور ائیر پورٹ کے ارباب اختیار ایئر پورٹ پر آئے اور مسئلہ حل کرنے کے لئے مذاکرات کئے تو مذکرات کی کامیابی کے بعد کسٹمز کا عملہ و مذکورہ انسپکٹر ائیر پورٹ کے اندر آ ئے اور کام شروع کیا اور تقریبا" ایک گھنٹہ کی تاخیر کے بعد پرواز کی جانچ پڑتال کر کرنا شروع کر دی۔

تازہ ترین