• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت میں توسیع

بغاوت کے مقدمے میں مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد کی عبوری ضمانت میں 15 دسمبرتک توسیع کردی ۔

گوجرانوالہ کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود نے لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت کی جس میں ایم پی اے عمران خالد عدالت میں پیش ہو ئے تاہم کیپٹن (ر) صفدر پیش نہیں ہوسکے۔

اس موقع پر عدالت نے عبوری ضمانت میں 15 دسمبرتک توسیع دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا کیپٹن (ر) صفدر شریف میڈیکل سٹی لاہور کے شعبہ انتہائی نگداشت میں زیرعلاج تھے، تاہم اب ان کا ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔

تازہ ترین